کراچی:
شہر قائد میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ رامسوامی کے علاقے اشفاق دوائی والی گلی میں پیش آیا، جہاں ایک خستہ حال دیوار گرنے سے 32 سالہ یاسین زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا حادثہ جناح اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ اسلم زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔