32 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر اتفاق

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر اتفاق


اسکرین گریب

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلیٰ علی امین نے اتفاق رائے کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات اختتام پذیر ہوگئی، ملاقات میں اپوزیشن اور حکومت کا بلا مقابلہ سینیٹروں کے انتخاب پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو کمیٹی کے ذریعے راضی کرینگے، ملاقات میں 5/6 کے فارمولے پر اتفاق پایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے طلحہ محمود، عطا الحق، روبینہ خالد دلاورخان اور نیاز احمد بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہونگے جبکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہونے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا پے کہ پی ٹی آئی کے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نور الحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز بلامقابلہ سینٹرز منتخب ہونگے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات