32 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںکراچی، پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ایرانی گینگ گرفتار

کراچی، پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ایرانی گینگ گرفتار


فائل فوٹو

کراچی میں پولیس کی وردی میں وارداتیں کرنے والا ایرانی گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار کے مطابق گرفتار ملزمان ایرانی باشندے ہیں اور وہ غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے تھے، گینگ کا ایک ساتھی مفرور ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ارسلان پاکستانی، علی جاوید اور حسین ایرانی ہیں، جبکہ ایک مفرور ملزم حسن بھی ایرانی باشندہ ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مارچ میں راشد منہاس روڈ پر شہری سے 90 ہزار لوٹے، جبکہ ملزمان نے کلفٹن میں پولیس وردی میں 3 غیر ملکیوں کو بھی لوٹا۔

فرخ لنجار کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کرنے کے بعد ایران فرار ہو جاتے تھے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات