28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی گلوکار راہول فاضلپوریہ پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

بھارتی گلوکار راہول فاضلپوریہ پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار


—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ گلوکار راہول فاضلپوریہ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ وشال کے نام سے ہوئی ہے جو سونپیٹ ہریانہ کا رہائشی ہے، وشال نے گلوکار فضلپوریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی۔

یہ گرفتاری گڑگاؤں کرائم برانچ کی جانب سے کی گئی ایک تفصیلی تفتیش کے بعد عمل میں آئی۔

پولیس نے ملزم وشال سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل گلوکار راہول فضلپوریہ پر گڑگاؤں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات