28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںایچ آر سی پی کا قلات میں قوالوں پر ہونے والے حملے...

ایچ آر سی پی کا قلات میں قوالوں پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ


— فائل فوٹو

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے قلات میں قوالوں پر ہونے والے مسلح حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قلات حملے کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ اس قسم کے بزدلانہ قتل و غارت کے واقعات کسی بھی جائز مقصد کی نمائندگی نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کی گیا تھا جس میں تین افراد شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے۔

قوال ماجد صابری کا کہنا ہے کہ قلات حملے میں بھائی احمد صابری اور بھتیجا رضا صابری شہید ہوئے۔ گاڑی میں قوال گروپ کے 17 افراد سوار تھے۔

قوال ندیم صابری نے بتایا کہ ہم قوالی فنکشن کے لیے جا رہے تھے اور اپنی منزل پر پہنچنے والے تھے کہ یہ واقعہ ہوا۔ ہم قوال لوگ ہیں ہمارا کیا قصور تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات