28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںزیلنسکی کی آبائی شہر سمیت مختلف مقامات پر روسی حملے، 3 ہلاک

زیلنسکی کی آبائی شہر سمیت مختلف مقامات پر روسی حملے، 3 ہلاک


—فائل فوٹو

زیلنسکی کے آبائی شہر کرائیوف ریح پر اب تک کے بڑے روسی حملے ایک بیلسٹک میزائل اور 28 ڈرون استعمال ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وسط میں واقع صدر زیلنسکی کے آبائی شہر کرائیوف ریح سمیت ملک کے 4 اہم حصوں میں روسی بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔

کرائیوف ریح شہر کے فوجی انتظامیہ کے سربراہ الیگزینڈر ویکوئی نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل اور 28 ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملے میں انکے 15 شہری زخمی ہوئے، کرائیوف ریح میں روسی حملے کا مقصد شہر کے توانائی مراکز کو تباہ کرنا تھا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر یوکرین میں 3 لوگوں کی ہلاکت ہوئی جن میں ایک سومی اور 2 خارکیو کے مخٹلف علاقوں میں ہوئی۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ روسی افواج نے گزشتہ  رات میں 728 ڈرون حملے کے لیے استعمال کیے جس سے پتہ چلتا ہے کہ روس اب ڈرونز استعمال میں اضافہ کر رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات