29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںعالمی برادری کو غزہ صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا، عاصم افتخار

عالمی برادری کو غزہ صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا، عاصم افتخار


فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فوری طور پر غزہ کی صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کی بدترین صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس سے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے فوری رسائی دی جائے، فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔ غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات