سیالکوٹ:
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سانحہ سوات کے متاثرہ خاندانوں کے لیے 2 کروڑ روپے کی امدادی رقم ڈسکہ سیالکوٹ پہنچا دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ، رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور اور پارٹی رہنما ریحانہ ڈار نے ڈسکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھروں پر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک بھی فراہم کیے۔ وفد نے لواحقین کو یقین دلایا کہ پارٹی اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔