بلوچ کالونی کے علاقے عمر کالونی کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 12 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی جو کہ ریلوے ٹریک سے ملحقہ آبادی کا رہائشی بتایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے ریلوے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔