32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجیو فلم ’دیمک‘ کا 38 دن میں 16 کروڑ روپے کا ریکارڈ...

جیو فلم ’دیمک‘ کا 38 دن میں 16 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس، نیا سنگِ میل طے


—فائل فوٹو

پاکستانی سنیما میں خوف اور سنسنی کی دنیا کو نئی پہچان دینے والی جیو فلمز کی فلم ’دیمک‘ نے ریلیز کے 38 دنوں میں 16 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جیو فلمز کی اس نئی پیشکش نے ناصرف عوام کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ نقادوں کو بھی حیران کر دیا۔

فلم کے ہولناک مناظر، سنسنی خیز کہانی اور دل دہلا دینے والے کرداروں نے ناظرین کو سنیما گھروں کی نشستوں سے جکڑ کر رکھا۔

فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری کی جاندار اداکاری نے فلم میں جان ڈال د ی ہے۔

ملک بھر کے سنیما گھروں میں فلم بینوں کی طویل قطاریں اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ پاکستانی عوام اب معیاری اور منفرد مواد کو بھرپور پزیرائی دے رہے ہیں۔

فلم ’دیمک‘ کے پروڈیوسر سید مراد علی شاہ اور ہدایت کار رافع راشدی ہیں، جو مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تحت ملک بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل بھی خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر جیسی سپرہٹ اور شاہ کار فلمیں پیش کر چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات