28 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومقومی خبریںجمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے...

جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا: زرتاج گل وزیر


زرتاج گل اور جمشید دستی—فائل فوٹوز

پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

ڈی جی خان سے جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے جمشید دستی سے متعلق فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جمشید دستی کی سیاست نے سرائیکی وسیب کے محروم طبقے میں نام پیدا کیا، انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی سے وفا نبھائی۔

زرتاج گل نے یہ بھی کہا ہے کہ جمشید دستی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، انہیں ہائر فورم سے انصاف ملنے کی توقع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کر لیا۔

جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کر لیں۔

رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی گئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات