فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ زون میں نئی تقرریاں و تبادلے کردیے گئے، لیفٹنٹ(ر)اظہر جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ائیرپورٹ تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گریڈ 17 کے عبد الرحمان صدیقی کواسسٹنٹ ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیکشن زونل آفس کراچی مقررکردیا گیا جبکہ ملکہ مختار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اے ڈی جی ساؤتھ آفس تعینات کردیے گئے۔
گریڈ 17 کے افسر شاہ کا ایف آئی اے بلوچستان سے کراچی زون تبادلہ کیا گیا، صہیب ہاشمی کو کراچی زون میں مقرر کردیا گیا۔ گریڈ 16 کے لیاقت مغل انویسٹیگیشن افسرڈائریکٹر لاء اے ڈی جی ساووتھ آفس جبکہ گریڈ 16 کے اے پی ایس مطاہر علی کا کراچی زون سے اے ڈی جی ساوتھ آفس میں تبادلہ کردیا گیا۔
پولیس سروس آف پاکستان کے اظہر جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ تعینات کردیاگیا،گریڈ 18 کے لیفٹنٹ ریٹائرڈ اظہر جاوید کی تعیناتی فوری طور نافذ العمل قرار دی گئی۔
قائم قام ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی کو قائمقام چارج سے سبکدوش کر دیا گیا،ایف آئی اے افسران کے تقرر تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔