24 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان ریلویز کا 11 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز کا 11 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ



لاہور:

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کی ایک بار پھر کوششیں شروع کر دیں۔

محکمہ ریلوے نے اپنی 11 ٹرینیں آوٹ سورس کرنے کا اشتہار جاری کر دیا۔

اشتہار میں جن ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، سبک خرام، تھل ایکسپریس، راول ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، موئن جو دڑو پسنجر اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔

ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈ 12 اگست کو کھولی جائے گئی۔

اس سے قبل بھی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن صرف 2 کمپنیوں نے ایک ہی ٹرین شالیمار لینے کے لیے بڈز جمع کروائے تھے جبکہ 10 ٹرینوں کے لیے کسی کمپنی نے ریلوے کو اپنی بڈ جمع نہیں کروائی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات