آنے والے دنوں میں برطانیہ میں موسمیاتی شدت کس طرح ہیٹ ویو اور سیلاب میں اضافہ کرے گی وہاں کے محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا کہ موسم کے حوالے سے بیس لائنز بدل رہی ہیں، ریکارڈ جلدی جلدی ٹوٹ رہے ہیں اور شدید گرمی اور زیادہ بارشیں معمول بنتی جارہی ہیں۔
گزشتہ 3 سال برطانیہ میں شدید گرمی پڑی جس میں 2024 سب سے زیادہ گرم سال تھا، اس قبل 1884ء میں گرمی کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ گرین ہاؤس کیسز کا مسلسل اخراج بڑھتا جارہا ہے، جبکہ گیس، تیل اور کوئلے کا بطور ایندھن استعمال سے ماحول گرم ہو رہا ہے۔
برطانوی میٹ آفس کے سائنسدان اور موسم کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مرکزی مصنف مائیک کینڈن بتاتے ہیں کہ ہر آنے والا سال گرمی میں اضافے کے ساتھ اوپر کی جانب جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دہایوں کے مقابلے میں برطانیہ کا موسم واضح طور پر تبدیل ہوگیا ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں ریکارڈ جلدی ٹوٹ رہے ہیں، بارشیں شدید تر ہورہی ہیں، گرمی بھی بڑھ رہی ہے، جس سے آب ہوا متاثر ہو رہی ہے۔
برطانیہ میں گرمی میں کس حساب سے اضافہ ہورہا ہے؟
برطانیہ میں 1980ء کی دہائی میں 0.25 ڈگری فی دہائی کی شرح سے گرم ہوا، جبکہ 2015ء سے 2024ء کے درمیان کے عرصے میں 1.24 ڈگری پر آگیا جو 1961 سے 1990 کے مقابلے زیادہ ہے۔
کیا برطانیہ کے موسم میں نمی بڑھ رہی ہے ؟
جیسے ہی برطانیہ میں 1 ڈگری گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے، وہاں نمی کے تناسب میں 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جو بارشوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔