23 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںچھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم 150 کلو چھالیہ سمیت گرفتار

چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم 150 کلو چھالیہ سمیت گرفتار


پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو 150 کلو چھالیہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر میں کار میں چھپا کر چھالیہ کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چھالیہ برآمد کرلی گئی ہے، ملزم کار میں چھالیہ اسمگل کر کے لارہا تھا، ملزم کا ارادہ اس چھالیہ کو شہر میں سپلائی کرنا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے بوروں میں موجود 150 کلو چھالیہ، کار اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ضلع کیماڑی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیمنٹ کے بوروں میں چھپا کر 3 ٹن چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

پولیس کے مطابق چھالیہ کا وزن 3 ٹن سے زیادہ تھا جو بلوچستان سے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات