23 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ


فوٹو بشکریہ غیرلکی میڈیا

نیو یارک سٹی کے اطراف میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

 مغربی میڈیا کے مطابق نیو یارک، نیو جرسی اور کنیٹیکٹ سے گزرنے والا طوفان سُست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے اور وہاں بارشیں ابھی مزید کچھ گھنٹے جاری رہیں گی۔

نیو جرسی کے گورنر فِل مرفی نے شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے خطرے کے باعث ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی ہے اور لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 

مغربی میڈیا کے مطابق میساچیوسٹس سے لے کر ورجینیا تک سیلاب کی وارننگ ہے جبکہ پانی کے چڑھاؤ میں 2 سے 3  انچ فی گھنٹہ اضافہ ہو رہا ہے۔ 

امریکا کے ایسٹ کوسٹ میں ہوا میں نمی کا تناسب بہت زیادہ ہے اور ہوا بھی کم چل رہی ہے جس کی وجہ سے طوفان ایک ہی جگہ پر معمول سے زیادہ دیر تک اٹکا ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات