کراچی میں ماڑی پور گدھا گاڑی چوک کے قریب گاڑی نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے مرد، خاتون اور 2 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔