26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال کے پہلے 6 ماہ دہشتگردی واقعات میں 45 فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے 6 ماہ دہشتگردی واقعات میں 45 فیصد اضافہ


— فائل فوٹو

بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 بلوچستان میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 501 واقعات میں 133 اہلکاروں سمیت 257 افراد جاں بحق جبکہ 238 اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے یکم جنوری سے 30 جون تک ششمائی اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ نظر آیا۔

صوبے میں رواں سال 30 جون تک دہشت گردی کے 501 واقعات رونما ہوئے جبکہ گزشتہ سال یکم جنوری سے 30 جون تک 344 واقعات رونما ہوئے تھے۔

 رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات گذشتہ سال کی نسبت میں 45.63 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دروان سیٹلرز غیر مقامی افراد پر 14حملے ہوئے، جن میں 52 افراد جان سے گئے جبکہ 11 زخمی ہوئے تھے۔

2024 کے پہلے 6 ماہ میں سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ کے 7 واقعات میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں رواں سال، بم، دستی بم، آئی ای ڈی، بارودی سرنگ دھماکوں اور راکٹ فائر کے مجموعی طور پر 81 واقعات رونما ہوئے، جن میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 112 افرادزخمی ہوئے تھے۔

6 ماہ کے دوران عام شہریوں پر حملے کے  39 واقعات میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔

2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹرین پر دو حملوں میں 29 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پولیو ورکز ہونے والے ایک حملے میں ایک ورکر جان سے گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات