26 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکورین اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں چل بسیں

کورین اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں چل بسیں


— فائل فوٹو 

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں چل بسیں۔ 

کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگ سیوہا معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں اور انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی ہے۔

اداکارہ کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ ان کا انتقال 13 جولائی کی دوپہر کو کیموتھراپی کے دوسرے مرحلے کے دوران طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔

کانگ سیوہا کی وفات کے بعد ان کی ایک قریبی دوست نے 14 جولائی کو اُنہیں سوشل میڈیا پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی وہ ہمیشہ اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر کرتی تھی۔

اداکارہ کی دوست نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ کانگ سیوہا نے کئی مہینوں سے کچھ اچھا نہیں کھایا تھا پھر بھی اپنے کارڈ سے میرے کھانے کے پیسے دینے پر اصرار کیا، وہ میرے لیے ایک فرشتہ تھی۔

کانگ سیوہا نے حال ہی میں نئی آنے والی فلم مینگ نئے-ان (دی ینگیسٹ) کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی، اس فلم کے جلد ریلیز ہونے کی توقع ہے، اداکارہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے جنوبی کوریا کی نیشنل یونیورسٹی آف آرٹس سے گریجویشن کیا اور 2012ء میں میوزک ویڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اُنہیں شہرت ڈرامہ سیریز ’سیونم گرلز ہائی اسکول انویسٹیگیٹرز‘ سے ملی۔

کانگ سیوہا  کی آخری رسومات 16 جولائی سے ادا کی جائیں گی۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح اور کورین شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات