کراچی(نیوزڈیسک)زیلنسکی نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے سویریڈینکو کو یوکرین کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ زدہ ملک کے لیے ایک اہم سیاسی تبدیلی کے دوران وزیرِ اقتصادیات یولیا سویریڈینکو کو وزیراعظم بننے کی سفارش کی ہے۔پیر کو ہونے والا اعلان روسی حملے کے ساڑھے تین سال بعد حکومت میں وسیع تر ردوبدل کا آغاز کر سکتا ہے۔زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے تجویز کیا ہے کہ یولیا سویریڈینکو یوکرین کی حکومت کی قیادت کریں اور اس کے کام کی نمایاں تجدید کریں، میں مستقبل قریب میں نئی حکومت کے ایکشن پلان کی پیشکش کا منتظر ہوں۔