26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کردیا

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کردیا


فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کر کے 176 رنز سے ہرا دیا۔

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، یہ مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کم ترین ٹیسٹ اننگز کے 70 سالہ پرانے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955ء میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 2 مرتبہ 30، 30 رنز پر آؤٹ ہو چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔

مچل اسٹارک نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ اور سیریز قرار پائے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 3 صفر سے اپنے نام کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات