26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںمائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر آئینی درخواستوں پر یکجا سماعت کا...

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف دائر آئینی درخواستوں پر یکجا سماعت کا فیصلہ


—فائل فوٹو 

بلوچستان ہائی کورٹ نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کو یکجا کر کے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سینئر قانون دان محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی سے منظور ہونے والے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف درخواستیں سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ، سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے دورانِ سماعت ایکٹ کے خلاف دائر تمام آئینی درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتہ 21 جولائی بروز پیر تک ملتوی کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات