28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیمرون کے 92 سالہ صدر کا انتخابات میں آٹھویں مرتبہ امیدوار ہونیکا...

کیمرون کے 92 سالہ صدر کا انتخابات میں آٹھویں مرتبہ امیدوار ہونیکا اعلان


کراچی (نیوز ڈیسک)کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 اکتوبر 2025 کے صدارتی انتخابات میں آٹھویں مرتبہ امیدوار ہوں گے۔ دنیا کے سب سے معمر حکمران 1982 سے اقتدار میں ہیں اور اگر وہ کامیاب ہوئے تو اپنی صدارت کو تقریباً 100 سال کی عمر تک جاری رکھ سکتے ہیں۔ ان کے طویل اقتدار پر اپوزیشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نےمعیشت، جمہوریت اور سکیورٹی کے شعبوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ بیا نے 2008 میں آئینی ترامیم کے ذریعے مدت کی حد ختم کر دی تھی اور 2018 میں متنازعہ طور پر 71 فیصد ووٹ لے کر جیتے تھے۔ ان کے خلاف کئی اپوزیشن رہنما بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اگر بیا صحت یا دیگر وجوہات کی بنا پر اقتدار سے باہر ہوئے تو ملک میں سیاسی بحران کا خدشہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات