28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںحیدرآباد، مختلف علاقوں میں پانی جمع، بجلی کی فراہمی معطل

حیدرآباد، مختلف علاقوں میں پانی جمع، بجلی کی فراہمی معطل


فائل فوٹو

حیدرآباد میں بارش رکے 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گذر چکا لیکن مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی اب بھی موجود ہے۔

قاسم آباد، نسیم نگر، لطیف آباد، مکی شاہ روڈ، گلشن حالی، حیدر چوک، لیاقت کالونی، فردوس کالونی سمیت دیگر علاقے زیر آب ہیں۔

شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریجن میں 132 کے وی کے 12 ٹاور گرنے سے 18 گرڈ اسٹیشن بند ہیں، بارش کے باعث 11 ہزار کے وی کے 400 پول گرے۔

میئر حیدرآباد کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے، وہاں نکاسی آب جاری ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات