25.6 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںشرافی گوٹھ میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت...

شرافی گوٹھ میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت نہ ہوسکی


کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ، دو روز گزر جانے کے باوجود بھی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لاش 10سے 12 روز پرانی لگتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کے فنگرپرنٹس سے شناخت کرنے کی کوشش کی گئی، لاش زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے فنگر پرنٹس نہیں مل سکے۔

ایس ایس پی ملیرکا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسنگ کے حوالے سے ایک فیملی نے رابطہ کیا مگرخاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات