کشتی پر توازن برقرار رکھنے کےلیے غیر دانستہ طور کیا گیا منفرد ڈانس وائرل ہوگیا، انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا 11 سالہ بچہ راتوں راتوں انٹرنیٹ سینسیشن بن گیا۔
کالا لباس، کالی ٹوپی اور اس پر کالا چشمہ پہنے 11 سالہ ریان کو نہیں پتا تھا کہ اس کا غیر دانستہ طور پر ہونے والا ڈانس، راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہوجائے گا۔
انڈونیشیا میں ہونے والی کشتی دوڑ میں ریان کشتی کے سرے پر کھڑے ہوکر اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کر رہا تھا کہ ڈگمگا گیا، ریان نے خود کو سنبھالتے ہوئے بازوؤں کی مدد سے توازن برقرار رکھنے کے لیے ڈانس شروع کر دیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
بچے کے اس ڈانس کو ‘Aura farming’ کا نام دے دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ریان کا کہنا تھا کہ اس نے یہ سب نہیں سوچا تھا لیکن موقع کی مناسبت سے خود بخود یہ ڈانس اسٹیپ ہوگیا۔
’’اورا فارمنگ کڈ آن بوٹ‘‘ اور ’’بوٹ ریس کڈ اورا‘‘ جیسے ہیش ٹیگز کے ساتھ دنیا بھر کی مشہور شخصیات اس ڈانس کلب میں شامل ہوگئیں، عوام نے بچے کو ’’دی ریپر‘‘ کا لقب دے دیا۔