27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومتجارتی خبریںوزیر خزانہ کا چینی کی بڑھتی قیمتوں پر جواب دینے سے گریز

وزیر خزانہ کا چینی کی بڑھتی قیمتوں پر جواب دینے سے گریز


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ رمضان آئے یا کوئی اور ایونٹ ہو غذائی اشیا کی قیمتیں اوپر نیچے ہوجاتی ہیں، گندم اور چینی کو بھی ڈی ریگیولیٹ کر دینا چاہیے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے اور ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہوگئے ہیں، ان کی رائے میں شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے فیصلہ اسٹیٹ بینک کو کرنا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے پاس جتنی مالیاتی اسپیس تھی اتنا ریلیف تنخواہ داروں کو دے چکے ہیں، تنخواہ داروں کی سہولت کیلئے ٹیکس گوشواروں کو آسان بنا دیا ہے، چھوٹے اور پہلی مرتبہ مکان بنانے والوں کیلئے سستے قرض کی اسکیم جلد شروع کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات