برطانیہ کی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے جسے ’یوتھ گارنٹی”‘ (Youth Guarantee) کا نام دیا گیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ہے کہ ہر 18 سے 21 سالہ نوجوان یا تو روزگار میں، کسی تربیتی پروگرام میں شامل ہو یا تعلیم حاصل کر رہا ہو۔
یہ اسکیم ’پلان فار چینج”‘ کے تحت متعارف کروائی گئی ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھائے جائیں اور ان کے راستے کی رکاوٹیں ختم کی جا سکیں۔
اس منصوبے کے تحت انگلینڈ بھر میں آٹھ ’یوتھ گارنٹی ٹرائل بلیزرز‘ کا آغاز کیا گیا ہے جو نوجوانوں کے لیے ملازمت اور مہارت کے شعبوں میں معاونت فراہم کریں گے، ساتھ ہی جاب سینٹرز کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔
اس تمام عمل کے لیے حکومت نے 45 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی ہے ،اب نوجوانوں کی رائے سے پالیسیاں بنیں گی، حکومت نے نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ایک ’یوتھ ایڈوائزری پینل‘ بھی قائم کیا ہے تاکہ نوجوانوں کی آراء سے یہ منصوبہ بہتر طریقے سے تشکیل دیا جا سکے۔
اس پینل میں شامل نوجوان پہلے ہی حکومت کو ایسی تجاویز دے چکے ہیں جن پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔