27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپانی کیلئے انتظار میں کھڑے بچوں پر اسرائیلی بمباری، 17 بچے شہید

پانی کیلئے انتظار میں کھڑے بچوں پر اسرائیلی بمباری، 17 بچے شہید


—فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے پانی کے حصول کے لیے آئے 17 بچے شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں سنگین صورتحال ایندھن کی کمی کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی 8 مختلف ایجنسیوں نے اپنے آپریشنز بند کردیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق غزائی کمی کا شکار ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی لیڈر حزبِ اختلاف یائر لاپڈ نے غزہ کے علاقے رفح میں کیمپ کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ایسا کنسٹریشن کیمپ قرار دیا ہے جہاں سے نکلنے کی فلسطینیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ 58 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 520 ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات