ہزاروں کی تعداد میں افراد روم کے قریب واقع ایک خوبصورت پہاڑی گاؤں کاسٹیل گینڈولفو پہنچے، جہاں پوپ لیو نے اپنی پہلی اینجلس دعا (Angelus Prayer) پڑھائی۔
پوپ لیو نے اپاسٹولک پیلس کے دروازے پر کھڑے ہو کر اپنے خطاب میں کہا: “مجھے آپ سب کے درمیان آ کر خوشی ہوئی ہے… آپ کے گرمجوش استقبال کا شکر گزار ہوں۔”
پوپ کے ساتھ اس موقع پر سوئس گارڈز بھی رسمی وردی میں موجود تھے۔
پوپ لیو 6 جولائی کو ویٹی کن سے 20 کلومیٹر دور واقع اس روایتی مقام پر دو ہفتے کی چھٹیوں کے لیے پہنچے تھے۔
انہوں نے کاسٹیل گینڈولفو کو ایک بار پھر گرمیوں کی پوپ رہائش گاہ کے طور پر بحال کیا ہے، جسے ان کے پیش رو پوپ فرانسس نے استعمال نہیں کیا تھا۔
گاؤں کی گلیوں میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا جو پوپ کی ایک جھلک دیکھنے اور دعا میں شریک ہونے کے لیے بے تاب تھے۔