27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی...

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی


—فائل فوٹو

ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ نومبر دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے، ایشیاء کپ کے لیے اجازت نہ ملنے سے متعلق پی ایچ ایف کو آگاہ کیا جا چکا ہے، پی ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن اب اس متعلق باضابطہ اعلان کرے گی، پی ایچ ایف کو بتا دیا گیا ہے کہ رواں برس کوئی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک کھیلا جانا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات