28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومتعلیم اور صحتکیا کھانا نہ کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے؟

کیا کھانا نہ کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے؟


— فائل فوٹو 

کچھ لوگ تو مصروفیت کی وجہ سے کھانا چھوڑ دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ایسا جان بوجھ کر وزن کم کرنے یا اپنی صحت کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کھانا نہ کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کے لیے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟

آئیے یہاں یہ جان لیتے ہیں کہ کھانا بلڈ شوگر پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے اور جب آپ کھانا چھوڑ دیتے ہیں یا روزہ رکھتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

ماہرین صحت کے مطابق کھانا کھانے کے بعد انسان کا جسم میکرونیوٹرینٹس کو چھوٹے اجزاء میں توڑ دیتا ہے اور کھانے میں موجود کاربوہائیڈریٹس کا بلڈ شوگر پر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے کیونکہ وہ گلوکوز میں تبدیل ہو کر خون میں داخل ہوتے ہیں اور بلڈ شوگر بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گلوکوز کے خون میں داخل ہونے کے بعد انسان کے جسم میں موجود لبلبہ انسولین کا اخراج کرتا ہے اور انسولین ایک ایسا ہارمون ہے جو گلوکوز کو انسان کے خلیات میں توانائی کے لیے استعمال کرنے یا بعد میں ذخیرہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس لیے کھانا نہ کھانا اور خاص طور پر ناشتہ نہ کرنا اس عمل میں خلل ڈال سکتا ہے۔

2019ء میں صحت مند نوجوانوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے دوپہر کے کھانے کے بعد بلڈ شوگر میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا جبکہ ناشتے کرنے سے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بلڈ شوگر میں اتنا زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ناشتہ نہ کرنا جسم میں بلڈ شوگر کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے اور اس طرح  ممکنہ طور پر بلڈ شوگر میں اضافے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اسی طرح، 2020ء میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران بھی ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار لوگ جنہوں نے ناشتہ چھوڑا انہیں بلڈ شوگرکنٹرول کرنے میں مشکل ہوئی۔

ماہرین صحت کے مطابق اگرچہ دوپہر کا کھانا یا رات کا کھانا چھوڑنا بھی بلڈ شوگر کو متاثر کر سکتا ہے لیکن اس کا اثر اتنا واضح نہیں جتنا ناشتہ چھوڑنے پر ہوتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات