27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ کے محصور بچوں کیلئے اٹلی سے امدادی سامان لیکر ایک اور...

غزہ کے محصور بچوں کیلئے اٹلی سے امدادی سامان لیکر ایک اور جہاز روانہ


حنظلہ(Handala) — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہونے والے خصوصی جہاز پر غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی امدادی سامان کے ہمراہ  سماجی کارکن سوار ہیں، اس جہاز کو حنظلہ کا نام دیا گیا ہے، اس قبل امداد لے جانے والے جہاز اسرائیل نے روک لیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اطالوی جزیرے سسلی سے روانہ ہونے والے بحری جہاز جس کو حنظلہ(Handala) کا نام دیا گیا ہے فریڈم فلوٹیلا نامی تنظیم کی ایک اور کوشش ہے، اس قبل بھی امدادی سامان لے جانے کی کوشش کرنےوالے جہاز کوروک کر اسرائیل نے عملے کو جلا وطن کردیا تھا۔

یہ جہاز بنیادی طور پر ایک پرانا فشنگ ٹرالر ہے جس کا تعلق ناروے سے ہے، اس جہاز پر غزہ کے بچوں کے لیے، خوراک، میڈیکل اعلات اور ادویات لادی گئی ہیں۔

بتاتے چلیں حنظلہ (Handala) کی روانگی سے 6 ماہ قبل میڈیلن نامی جہاز جس پر معروف سماجی کارکن گریٹا تھن برگ سوار تھیں غزہ کے ساحل سے 185 کلومیٹر دور اسرائیلی حکام نے روک لیا تھا۔

اس مشن میں شامل فرانسیسی سیاسی جماعت ایل ایف آئی کی رکن گیبریلا کتھالا نے بتایا کہ ’اس مشن کا مقصد غزہ کے محصور بچوں کےلیے آواز اٹھانا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہم غزہ پہنچ جائیں گے لیکن اگر ہمیں روکا بھی گیا تو ہم دوبارہ کوشش کریں گے کیوں کہ اسرائیل عالمی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے‘۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات