27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلارڈز ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں، آج سنسنی خیز مقابلہ متوقع

لارڈز ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں، آج سنسنی خیز مقابلہ متوقع


کراچی (اسٹاف رپورٹر) لارڈز ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، میچ جیتنے کیلئے پیر کو بھارت کو 135رنز اور انگلینڈ کو چھ وکٹیں درکار ہیں۔ آخری دن سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔ اتوار کو کھیل ختم ہونے پر بھارت نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر58رنز بنائے تھے۔ ابتدائی تین دن کے مقابلے میں چوتھے دن پچ پر بولر چھا ئے رہے۔ 14وکٹ گرے۔ انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 192رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ زیک کرالی 22 ، بین ڈکٹ 12رنز ، اولی پاپ چار، جوروٹ 40، ہیری بروک 23اور جیمی اسمتھ 8 اور کپتان بین اسٹوکس نے 33 رنز بنائے ۔ واشنگٹن سندر نے چار، بمراہ اور سراج نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ دونوں ٹیموں نے پہلی اننگز میں 387، 387 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں نویں بار پہلی اننگز کا اسکور برابر رہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات