27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںیہ جو چاہے کر لیں، ہماری حکومت ختم نہیں ہو گی: بیرسٹر...

یہ جو چاہے کر لیں، ہماری حکومت ختم نہیں ہو گی: بیرسٹر سیف


بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق اور صوبہ ایک پیج پر نہیں۔ 

سوات سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاق دہشت گردی کے خلاف مالی اور ٹیکنیکل سپورٹ نہیں دے رہا، دہشت گرد صوبائی حکومت نہیں ریاست کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا اور سزائیں دی گئیں، دہشت گردی ایک سیاسی اور انتظامی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے سے ترامیم ہی ترامیم ہوں گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخصوص نشستیں دیگر پارٹیوں کو دینا عوام کے حق پر ڈاکا ہے، میں اسٹبلشمنٹ کا نہیں پی ٹی آئی کا بندہ ہوں، ہم ہر محاذ پر ان مخصوص نشستوں کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو چاہے کر لیں، ہماری حکومت ختم نہیں ہو گی، صوبائی حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنی پارٹی میں تبدیلی لے کر آئیں،  سانحہ سوات کی پیش کردہ رپورٹ پر بھرپور کارروائی ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات