27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا 225 پر آؤٹ

پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا 225 پر آؤٹ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنگسٹن جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں225 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر16 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے آخری سات وکٹ 68رنز پر گنوا دیئے۔ اسٹیو اسمتھ48 ، کیمرون گرین46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شمر جوزف نے33رنز کے عوض چار ، سیلز اور جسٹن گریوس نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ سواں ٹیسٹ کھیلنے والے مچل اسٹارک نے واحد وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا چار فاسٹ بولروں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔2013 کے بعد پہلی بار فٹ ہونے کے باوجود ناتھن لائن کو ڈراپ کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات