ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا نواں مرحلہ بیلجیئم کے ٹم مرلیئر نے جیت لیا۔
174 اعشاریہ 1 کلو میٹر پر مشتمل مرحلہ مرلیئر نے 3 گھنٹے 28 منٹ اور 52 سیکنڈز میں طے کیا۔
ٹم مرلیئر اس ایونٹ میں دوسرا مرحلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
نویں مرحلے میں دوسری پوزیشن اٹلی کے جوناتھن میلان نے حاصل کی۔
تیسری پوزیشن بیلجیئم کے آرناؤ ڈی لی نے حاصل کی۔