26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس بی نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے وضاحت طلب کر...

پی ایس بی نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے وضاحت طلب کر لی


—فائل فوٹو

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے 3 دن میں وضاحت طلب کر لی۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دیا گیا، فیڈریشن نے 9 جولائی کو پی ایس بی کو خط لکھ کر نقد انعامات کی درخواست دی۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ خط میں کوریا میں ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن کا دعویٰ کیا گیا، پہلی پوزیشن کو گولڈ میڈل کے طور پر پیش کرنا گمراہ کن اور غیر شفاف عمل ہے۔

ترجمان پی ایس بی کا کہنا ہے کہ چیئرمین فیڈریشن مدثر آرائیں نے میڈیا پر گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دیا، نیٹ بال فیڈریشن کو 3 دن میں تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ معاملہ اعلیٰ حکام کو ارسال کیا جا رہا ہے، مزید کارروائی کا امکان موجود ہے۔

پی ایس بی نے نوٹس کی کاپیاں متعلقہ وزارتوں، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی ارسال کر دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات