28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوپی ایس ایل کی ویلیویشن کیلئے بین الاقوامی فرمز سے درخواستیں طلب

پی ایس ایل کی ویلیویشن کیلئے بین الاقوامی فرمز سے درخواستیں طلب



لاہور:

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے کمرشل حقوق اور اثاثوں کی ویلیویشن کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ اکائونٹنسی فرمز سے درخواستیں طلب کرلیں۔

 اس عمل کا مقصد تجارتی و مالی پہلوؤں کی درست اور پیشہ ورانہ جانچ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں مالی و تجارتی معاملات میں شفافیت، بہتری لانے کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے جاسکیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں تمام شرائط، طریقہ کار اور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

 درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل پروپوزل 28 جولائی تک جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ ویلیویشن کے بعد موجودہ فرنچائزز کی فیس میں اضافے کا فیصلہ بھی ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات