30 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومجرم و سزاکوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار



کراچی:

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد شواہد کی روشنی میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔

کارروائی کے دوران تین موبائل فون اور ایک نوٹ پیڈ بھی برآمد کیا گیا۔ ابتدائی جانچ سے ملزمان کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ادھر ایف آئی اے فیصل آباد زون نے سرگودھا کے مختلف علاقوں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت غلام قادر اور تنویر الحسن کے ناموں سے ہوئی۔

ملزم غلام قادر نے شہری کو یونان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 30 لاکھ روپے جبکہ ملزم تنویر الحسن نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 11 لاکھ روپے ہتھیائے۔

دونوں ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگئے، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات