30 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ کیخلاف کام کرنے والے محکمہ انصاف کے مزید 9 ملازمین...

صدر ٹرمپ کیخلاف کام کرنے والے محکمہ انصاف کے مزید 9 ملازمین برطرف


کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے صدر ڈونلڈٹرمپ کیخلاف کام کرنے والےمحکمہ انصاف کے مزید9ملازمین کوبرطرف کردیا ،ان ملازمین نے خصوصی وکیل جیک اسمتھ کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خفیہ ریکارڈز کو اپنے پاس رکھنے اور 2020کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی کوششوں کی تحقیقات میں کام کیا تھا،ٹرمپ کےاقتدارسنبھالنے کےبعد سےخصوصی وکیل جیک اسمتھ کی ٹیم میں کام کرنے والے کم از کم 26افراد کو برطرف کیا جا چکا ہے۔۔ اس معاملے سے واقف پانچ میں سے تین ذرائع نےخبر رساں ادارےکو بتایا کہ گزشتہ روز برطرف کئےگئے افراد میں سے کم از کم دو پراسیکیوٹر تھے جنہوں نے حال ہی میں فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں امریکی اٹارنی کے دیگر دفاتر میں کام کیا تھا،دیگر 7افراد نے اسمتھ کی ٹیم کیلئےمعاون عملے کے طور پر کام کیا، محکمہ انصاف جنوری سے ان ملازمین کو ہٹا رہا ہے جنہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا ان کے حامیوں سے متعلق معاملات پر کام کیا تھا۔اسمتھ کی ٹیم میں کام کرنے والے 14اٹارنیزکو 27جنوری کو ٹرمپ کیخلاف مقدمات میں انکے کام کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا تھا، اور وہ اس چھانٹی میں محکمہ کے ابتدائی متاثرین میں سے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات