30 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت...

پاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی


وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔ فوٹو پی آئی ڈی 

پاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی۔

وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر مملکت نے عالمی برادری بالخصوص چین کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سیاحت، تہذیبی تحقیق اور قومی ورثے کی بحالی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے اور شراکت داری کو فروغ دے۔

حذیفہ رحمان نے چین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تہذیبی وراثت اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تہذیبوں کی سر زمین ہے جہاں وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیب، گندھارا آرٹ، بدھ مت کے آثار اور صوفی روایات کا گہرا اثر پایا جاتا ہے۔

حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ثقافت اور ورثے کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور ہم دنیا کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر پاکستان کی تہذیبی روشنی کو عالمی سطح پر پھیلائے۔ 

کانفرنس میں دنیا کے 140 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مندوبین، کئی سابق صدور، وزرائے اعظم، وزرائے ثقافت اور عالمی تھنک ٹینکس کے نمائندے شریک تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات