30 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، منشیات کے عادی افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی، متعدد افراد...

کراچی، منشیات کے عادی افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی، متعدد افراد زیر حراست



کراچی:

شہر قائد میں سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی اور اس کے اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کا فوری نوٹس لیا اور مبینہ ٹاؤن پولیس کو ہدایات جاری کیں۔

ہدایات کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جامعہ کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بحالی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کا علاج ممکن بنایا جا سکے اور وہ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات