33 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوسپریم جوڈیشنل کونسل، شکایات نمٹائے جانے پر ججز کے نام خفیہ رکھنے...

سپریم جوڈیشنل کونسل، شکایات نمٹائے جانے پر ججز کے نام خفیہ رکھنے کا فیصلہ



اسلام آباد:

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19شکایات کو نمٹا دیا گیا، ججز کیخلاف پانچ شکایات کو فی الحال مؤخرکردیا گیا۔ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں انکے نام خفیہ رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔

کونسل نے ایجنڈے کی تمام نکات پر ایک ایک کرکے غور کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز 2025 کے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں انکوائری کے طریقہ کار اور ضابطہ اخلاق میں ترامیم کو قانونی اور مسودہ نویسی کے پہلو سے مزید غور و فکر کا متقاضی قرار دیا گیا۔

کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت مختلف افراد کی جانب سے دائر کی گئی 24 شکایات کا بھی جائزہ لیا، کونسل نے متفقہ طور پر ججزکیخلاف 19 شکایات کو داخل دفتر کرنے یعنی نمٹانے کا فیصلہ کیا جبکہ5 شکایات کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شکایات کا سامنا کرنے والے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر انکے نام پبلک کرنے کی تجویز آئی جو مسترد کردی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جن ججزکیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں انکے نام پبلک نہ کئے جائیں۔

نام پبلک کرنے کی تجویز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کونسل کے سامنے رکھی تھی۔ سپریم کورٹ اعلامیہ میں یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ جن پانچ شکایات پر معاملہ مؤخر کیا گیا ہے وہ شکایات کن ججز کیخلاف ہیں اور جو 19 شکایات نمٹائی ہیں وہ کونسی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات