32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوگنڈاپور کی قیادت میں قافلہ پرامن لاہورگیا، شوکت یوسفزئی

گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ پرامن لاہورگیا، شوکت یوسفزئی



اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چاہے کتنا بھی زور لگا لیں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں جو قافلہ لاہور گیا ہے وہ پرامن طریقے سے وہاں گئے ہیں، اپنا میسج دے رہے ہیں ، یہ ایک قسم سے پنجاب کو جگانے کیلیے بھی ہے، آپ نے دیکھا کہ جگہ جگہ پہ لوگ نکلے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ نے یہ بھی دیکھا کہ جو لوگ نکلے انھوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پولیس نے گرفتار بھی کیا یہ جو ہے حکومت کی فسطائیت ہے لیکن عوام کی محبت آپ دیکھیں کہ مریدکے، اور دوسری جگہوں پہ جو بھی قافلہ گیا ہے لوگوں نے کتنا زبردست استقبال کیا، اس کا مطلب ہے کہ لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں، لوگ عمران خان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔

ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ چینی کا معاملہ عکاسی کرتا ہے ہماری فائر فائٹنگ پالیسی کی، چینی کی پیداوار کے اعدادوشمار تو آتے ہیں ان پر اتفاق رائے نہیں ہوتا، پھر ہمیں ایکسپورٹ کرنی پڑتی ہے،ایکسپورٹ اس لیے کرنی پڑتی ہے تاکہ ملک میں جو گلٹ(glut) ہے اس کو ختم کیا جا سکے اور قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے پھر ہم چینی اتنی زیادہ ایکسپورٹ کر دیتے ہیں کہ ملک کی ضرورت پوری نہیں کر پاتے اور قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوگرمل مالکان کا استدلال یہ ہوتا ہے کہ گلٹ نکال رہے ہیں اور گلٹ نکالتے نکالتے شارٹ فال آ جاتا ہے، یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نہ ہم اعدادوشمار اچھے بنا سکتے ہیں نہ پالیسی بنا سکتے ہیں اور نہ ہی ہم ریگولیٹری رجیم چلا سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات