پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ ہوا ہے۔
ملائیشن کلب کیلانٹن ریڈ واریئرز نے پاکستانی اسٹار کو سائن کرلیا۔
کیلانٹن ریڈ واریئرز ملائیشیا میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کا کلب ہے۔
اوٹس خان ملائیشیا میں لیگ کھیلنے والے دوسرے پاکستانی فٹبالر ہوں گے۔
اوٹس سے قبل ذیش رحمٰن بھی ملائیشیا میں لیگ فٹبال کھیل چکے ہیں۔