31 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومقومی خبریںجنوبی وزیرستان حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

جنوبی وزیرستان حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے


جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی زخمین خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی۔

آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ رخمین خان 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

 ڈی ایس پی رخمین خان نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔  



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات