30 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومقومی خبریںخاتون نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیخلاف گاڑی ضبط کرنے کا کیس جیت...

خاتون نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیخلاف گاڑی ضبط کرنے کا کیس جیت لیا


فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکول ٹیچر کی گاڑی ضبط کیے جانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

خاتون نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف گاڑی ضبط کرنے کا کیس جیت لیا، جسٹس سردار اسحاق نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی ضبط کرنے کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا 5 مارچ 2020 کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائلہ نے تنخواہ سے بچت کر کے 1990 ماڈل کی گاڑی خریدی، درخواست گزارخاتون اس گاڑی کی دسویں مالک تھیں، 2020 میں گاڑی اپنے نام کرانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رجوع کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی او نے گاڑی چیک کی اور مطلوبہ فیس لے کر رسید دے دی، اسی شام آفس سے کال موصول ہوئی اور گاڑی دوبارہ لانے کا کہا گیا، ای ٹی او نے درخواست گزار کی عدم موجودگی میں فرانزک معائنہ کر کے ٹیمپرڈ قرار دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق گاڑی ضبط کرنے کے بعد ڈیڑھ سال ای ٹی او آفس نے گاڑی کو استعمال کیا، کٹ اینڈ ویلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درخواست گزار کی شرکت کے بغیر کی گئی، اسی چیسز نمبر والی کسی بھی چوری شدہ کار کی محکمے نے شناخت نہیں کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی 5 سال سے زیادہ پرانی ہے، امپورٹ دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت نہیں، حقائق دیکھتے ہوئے عدالت سمجھتی ہے کہ گاڑی ضبط کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات