30 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومقومی خبریںسپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر انکے نام پبلک...

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر انکے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کردی


—فائل فوٹو

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عدالتی ضابطہ اخلاق سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کونسل نے جن ججز کے خلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں ان کے نام پبلک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس جنید غفار نے شرکت کی۔ جس میں سپریم جوڈیشل کونسل سروس رولز 2025ء کا مسودہ منظور کر لیا گیا۔

اعلامیے مین کہا گیا ہے کہ انکوائری کے طریقہ کار پر بھی مزید مشاورت کی جائے گی، آرٹیکل 209 کے تحت دائر 24 شکایات کا جائزہ لیا گیا، 19 شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا جبکہ 5 شکایات کو مؤخر کر دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات