ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن پاپارازیوں (بغیر اجازت تصاویر لینے والے فوٹوگرافرز) پر غصہ ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ اداکارہ کو جمعرات کو نیویارک سٹی میں نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران فوٹوگرافر پر چیختے ہوئے دیکھا گیا۔
اس حوالے سے اداکارہ کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکارلیٹ جوہانسن فلم (Paper Tiger) کے ایک سین کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے چیخ کر کہا کہ راستے سے ہٹو میں کام کر رہی ہوں۔
اسکارلیٹ جوہانسن کا کہنا تھا کہ میں سمجھ گئی ہوں کہ آپ کام کر رہے ہیں لیکن مجھے اپنا کام کرنے دیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم پیپر ٹائیگر میں اسکارلیٹ جوہانسن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔